July 28, 2026

کوئلہ کانوں میں مزدوروں کا تحفظ یقنی بنایا جائے، مزدور تنطیوں کا مطالبہ

 کوئلہ کانوں میں مزدوروں کا تحفظ یقنی بنایا جائے، مزدور تنطیوں کا مطالبہ

کوئٹہ ( حنظلہ عماد، نمائندہ لیبر نیوز) بلوچستان میں کوئلہ کانوں کے محنت کشوں کے حقوق اور دورانِ ملازمت ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا

 اجلاس میں لیبر کے سرکاری اداروں، بین الاقوامی لیبر تنظیموں اور ملکی لیبر فیڈریشنز کے نمائندگان نے شرکت کی

اس موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے احسن گیلانی، ڈی جی لیبر بلوچستان بشیر احمد شاہوانی اور مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے فتح شاہ عارف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود پر زور دیا

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے لالا سلطان خان، نیشنل لیبر فیڈریشن کے عمر حیات کوہستانی، خدایداد خان اور محمد اسحاق نے مطالبہ کیا کہ کان کنوں کو جدید حفاظتی آلات اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں

 پی ایم ڈی سی کے ساجد کھوکھر اور سعید اللہ کاکڑ بھی شرکاء میں شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp