July 27, 2026

محنت کشوں کا استحصال جاری،مزدروں کے رہائشی کوارٹرز کی بجلی منقطع

 محنت کشوں کا استحصال جاری،مزدروں کے رہائشی کوارٹرز کی بجلی منقطع

فیصل آباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں واقع فاطمہ رفیق اسپینگ مل کے سینکڑوں محنت کشوں نے فیکٹری انتظامیہ پر شدید معاشی استحصال کا الزام عائد کیا ہے،

متاثرہ مزدوروں کے مطابق انتظامیہ نے رہائشی کوارٹرز کی بجلی منقطع کر دی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں درجنوں خاندان مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں

اس صورتحال پر  لیبر قومی موومنٹ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مزدور دشمن اقدام قرار دیا ہے مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور کم اجرت کے باعث شدید مالی دباؤ میں ہیں جبکہ اب بنیادی سہولت بھی چھین لی گئی ہے

لیبر قومی موومنٹ کے مطابق ملز میں حکومت کی مقررہ کم از کم اجرت کے بجائے صرف 32 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزدور رہنماؤں نے ڈائریکٹر لیبر سید غضنفر شاہ کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ لیبر کھرڑیانوالہ کی اکثریتی اسپننگ ملز میں مزدور دشمن پالیسیوں کو روکنے اور قانون نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp