اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بلاول بھٹو زرداری سے سعید غنی کی ملاقات، محکمۂ محنت کی کارکردگی پر بریفنگ
کراچی ( محمد کامران ، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں صوبائی وزیر محنت و سماجی تحفظ اور پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے اہم ملاقات کی ہے ،
ملاقات کے دوران سعید غنی نے محکمہ محنت و سماجی تحفظ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، سوشل سیکیورٹی کے اداروں میں جاری اصلاحات اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے چیئرمین کو آگاہ کیا
بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ محنت کش طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور پارٹی تنظیم کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے سعید غنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نچلی سطح تک حکومتی ثمرات پہنچانے پر زور دیا。
اس موقع پر سعید غنی نے چیئرمین کو کراچی ڈویژن کی تنظیمی صورتحال، کارکنوں کے متحرک ہونے اور آنے والے سیاسی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا。
