July 27, 2026

محنت کشوں کا سماجی تحفظ، آئی ایل او کا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے معاہدہ

 محنت کشوں کا سماجی تحفظ، آئی ایل او کا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے معاہدہ

لاہور ( مدثر خان، نمائندہ لیبر نیوز ) پنجاب میں غیر رسمی معیشت سے وابستہ محنت کشوں اور دور افتادہ دیہی علاقوں کے پسے ہوئے طبقات کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ محنت  ائی ایل او اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے درمیان تعاون کی ایک یاداشت کے معاہدے  پر دستخط ہوئے ہیں

اس معاہدے پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آراء وٹو اور آئی ایل او کے نمائندے نے دستخط کیے اس شراکت داری کا بنیادی مقصد غیر دستاویزی شعبے کے ورکرز اور دیہی برادریوں کے لیے سماجی تحفظ کی سہولیات کو وسعت دینا اور ایسی پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہے

جو پنجاب میں وقار کے ساتھ کام کے تصور کو فروغ دے سکیں آئی ایل او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے عالمی معیارات کے مطابق اقدامات جاری رکھے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp