اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب سوشل سیکیورٹی میں افسران کا فیول کوٹہ 50 فیصد کم کردیا گیا
لاہور ( زمان سیف، نمائندہ لیبر نیوز ) حکومت پنجاب کی توانائی بچت پالیسی کے تحت پنجاب سوشل سیکیورٹی میں کفایت شعاری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حکومتی نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
پالیسی کی نگرانی کے لیے وائس کمشنر کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیش رفت کی رپورٹ پیش کرے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افسران کے فیول کوٹہ میں 50 فیصد کمی کی جائے گی اور چار روزہ ورکنگ ویک، ورک فرام ہوم اور روٹیشن پالیسی کو نافذ کیا جائے گا تاکہ بجلی و ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے
ادارے نے واضح کیا ہے کہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی دیں گے تاکہ محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ کمشنر ذوالفقار کھرل کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی وسائل کی بچت اور حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانا ہے
