July 28, 2026

فیصل آباد میں ستھرا پنجاب مہم کے محنت کش مشکلات کا شکار

 فیصل آباد میں ستھرا پنجاب مہم کے محنت کش مشکلات کا شکار

فیصل آباد ( عثمان صادق، نمائندہ لیبر نیوز ) ستھرا پنجاب مہم کے تحت کام کرنے والی کیئر کمپنی محکمہ سوشل سیکیورٹی کے 5 کروڑ 28 لاکھ روپے کی ناہیندہ نکلی ہے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث غریب رکشہ ڈرائیورز اور سینٹری ورکرز کا مفت علاج معالجہ بند کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں محنت کش خاندان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس سنگین صورتحال اور غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین لطیف انصاری کی قیادت میں محنت کشوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف فیکٹری مالکان اور کمپنیاں ڈیفالٹر ہیں، تو دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز کی راشن کارڈ اسکیم بھی ان غریبوں تک نہیں پہنچ رہی

 پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ورکرز کا سوشل سیکیورٹی کارڈ فوری بحال نہ کیا گیا اور کٹوتیاں بند نہ ہوئیں تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp