اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نگہبان رمضان پیکج، پنجاب کے محنت کشوں کو 10 ہزار روپے کی فراہمی جاری
لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف پنجاب) نگہبان رمضان پیکج کے تحت محنت کشوں میں راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے پنجاب سوشل سیکیورٹی کے ڈائریکٹوریٹ لاہور سٹی کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر کمشنر سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل بھی ان کے ہمراہ تھے
وزیر لیبر پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے صنعتی ورکرز کی بائیو میٹرک تصدیق اور راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور محنت کشوں سے براہ راست ملاقات کر کے مسائل سنے
لیبر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ اس کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کو 10 ہزار روپے تک کی نقد امداد یا راشن فراہم کیا جا رہا ہے
انہوں نے واضح کیا کہ جن سوشل سیکیورٹی ورکرز کو ابھی تک کارڈ موصول نہیں ہوا وہ بھی اس سہولت کے اہل ہیں اور ایچ بی ایل کونیکٹ ، اومی، یا الفا پے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رقم حاصل کر سکتے ہیں
