July 28, 2026

ٹریڈ یونین رہنما ظہور اعوان کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان

 ٹریڈ یونین رہنما ظہور اعوان کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ممتاز ٹریڈ یونین رہنما ظہور اعوان کو عوامی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سول اعزاز تمغۂ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے

وفاقی سیکریٹری  کامران علی افضل کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے کے مطابق صدرِ مملکت نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز منظور کیا

مراسلے کے مطابق ظہور اعوان کا نام خصوصی گزٹ میں شامل کیا جا چکا ہے اور انہیں 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تمغۂ امتیاز سے نوازا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے نام کے ساتھ یہ اعزاز استعمال کر سکیں گے

پاکستان کی ٹریڈ یونین تحریک میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی رہنما کو یہ سول اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ممتاز مزدور رہنما ڈاکٹر اے ایم ملک بھی اس اعزاز سے نوازے جا چکے ہیں۔ ظہور اعوان اس سے پہلے ڈنمارک حکومت کا روز پرائز اور آئی ایل آو کا پائنیر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
2 Shares

مزید خبریں

WhatsApp