July 27, 2026

فوڈ ورکرز فیڈریشن کا افطار ڈنر، محنت کشوں کے لیے مفت قانونی امداد پر خراجِ تحسین

 فوڈ ورکرز فیڈریشن کا افطار ڈنر، محنت کشوں کے لیے مفت قانونی امداد پر خراجِ تحسین

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے رہنما محمد سرور بابا نے کہا ہے کہ فیڈریشن مستقبل قریب میں ٹریڈ یونین تحریک میں نئے عزم کے ساتھ شاندار کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آفس میں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نوید احمد وڑائچ کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں نوید احمد وڑائچ کی جانب سے مالمو فوڈز کے درجن سے زائد مقدمات کی مفت قانونی پیروی کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔ اس موقع پر شیزان انٹرنیشنل کے صدر عبدالمجید، پی ایچ اے کے مشتاق بھٹی، متحدہ لیبر فیڈریشن کے حنیف رامے اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں شیزان اور پی ایچ اے یونینز کو حالیہ انتخابی کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی اور عزم ظاہر کیا گیا کہ لاہور ریجن میں خوراک سے وابستہ مزدوروں کو مزید منظم کر کے ان کے حالاتِ کار بہتر بنائے جائیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
2 Shares

مزید خبریں

WhatsApp