اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ماڈل اسکولوں میں داخلوں کا آغاز ہوگیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدوروں کے بچوں کے لیے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے اپنے زیرِ انتظام چلنے والے ورکرز ماڈل اسکولوں میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق، کلاس نہم کے لیے ٹیکنیکل کلاسز اور دو سالہ میٹرک ٹیک ایجوکیشن کے تحت مختلف کورسز میں داخلے جاری ہیں، جن کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔
کراچی میں کورنگی، ناردرن بائی پاس، حیدرآباد اور سکھر کے ماڈل اسکولوں میں کے جی ون سے داخلے دستیاب ہیں۔ حکومتی قواعد کے مطابق، صرف رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کے بچے ہی ان تعلیمی سہولیات کے اہل ہوں گے
داخلے کے لیے والدین کا حاضر سروس ہونا اور سیسی یا ای او بی آئی کارڈ کا حامل ہونا لازمی شرط ہے، خواہش مند والدین اپنی درخواستیں مقامی ورکرز ماڈل اسکول سے حاصل کر سکتے ہیں۔
