July 27, 2026

سرکاری ملازمین کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

 سرکاری ملازمین کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے دفاتر کے کام کے اوقات کار میں انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے

 نئے فیصلے کے تحت اب دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت اور انتظامی اخراجات میں کمی لانا ہے

حکومت نے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے دو دن کی تنخواہ چھوڑ سکتے ہیں۔

تاہم یہ نیا قانون عوامی سہولیات کے پیشِ نظر ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبوں پر لاگو نہیں ہوگا ڈاکٹرز اور اساتذہ اپنے پرانے شیڈول کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔ عوامی حلقوں نے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
4 Shares

مزید خبریں

WhatsApp