اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیپکو کے محنت کشوں کے لیئے عید بونس کا اعلان
سکھر ( بدر الاسلام ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر سندھ ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی جانب سے منعقدہ افطار پارٹی میں سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ نے ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا ہے
تقریب میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی سی ای او سیپکو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سی ای او اعجاز چنہ نے بتایا کہ سیپکو نے خسارے کو 67 ارب سے کم کر کے 46.6 ارب تک پہنچا دیا ہے، جبکہ ریکوری میں 82.8 فیصد اضافہ ہوا ہے
عبداللطیف نظامانی نے خطاب میں بجلی کمپنیوں کی نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسائل ٹیبل ٹاک سے حل ہوں گے۔ انہوں نے ایران پر حملے اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سی ای او نے دعویٰ کیا کہ شکایت کے حل (118) میں سیپکو ملک بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آدھے گھنٹے میں ازالہ کیا جاتا ہے
