July 27, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نوٹیفکیشن کیس کی سماعت 13 فروری کو ہوگی

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نوٹیفکیشن کیس کی سماعت 13 فروری کو ہوگی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے متنازع نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست کی اہم سماعت 13 فروری کو مقرر کر دی گئی ہے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن کو قانونی طور پر چیلنج کرنے والی پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے دیگر مزدور رہنماؤں کے ساتھ سرجوڑ لیے ہیں

کیس کی پیروی اور عدالتی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے اینگرو فرٹیلائزر پلانٹ ٹو کے جنرل سیکریٹری نیاز احمد بگھیو اور مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو نے پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما سے ملاقات کی ہے

مزدور رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ گورننگ باڈی کی تشکیل میں میرٹ اور نمائندگی کو نظر انداز کیا گیا ہے 13 فروری کی سماعت کے دوران عدالت میں بورڈ کی قانونی حیثیت اور نوٹیفکیشن کی خامیوں پر دلائل دیے جائیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp