July 28, 2026

ملی لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے حقوق کے لیے عبوری چارٹر پیش کردیا

 ملی لیبر فیڈریشن نے مزدوروں کے حقوق کے لیے عبوری چارٹر پیش کردیا

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مرکزی مسلم لیگ کے ونگ ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام مختلف ٹریڈ یونینز اور سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز کے اعزاز میں افطار ڈنر منعقد کیا گیا

تقریب کی صدارت صدر ملی لیبر فیڈریشن فیصل بلوچ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان تھے احمد ندیم اعوان نے خطاب میں کہا کہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں محنت کش خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا

ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل بلوچ مزدو رہنماوں سے خطاب  میں کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عبوری چارٹر پیش کیا ہے جسے شرکاء نے مشترکہ جدوجہد کے لیے اہم قرار دیا تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے محبوب الٰہی، فنکشنل لیگ کے ولی وارثی اور کے ایم سی یونین کے ذوالفقار شاہ سمیت متعدد سی بی اے رہنماؤں نے شرکت کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp