July 28, 2026

سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لیبر سید اطہر علی شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لیبر سید اطہر علی شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ) سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لیبر کراچی سید اطہر علی شاہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کر لی ان کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی  جس میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا

 تقریب میں وزیرِ محنت سندھ کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو، سیکریٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو،  ڈائریکٹر جنرل لیبر نذیر احمد سومرو اور سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سمیت اہم حکام نے شرکت کی

جبکہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے رہنما اسد میمن، نیشنل ٹریڈ یونین کے رہنما ناصر منصور، زہرا خان، وطن دوست مزدور فیڈریشن کے مرکزی صدر سید رحمت شاہ سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کر کے سید اطہر علی شاہ کی مزدور دوست پالیسیوں کو سراہا

لیبر ماہرین کا کہنا تھا کہ صنعتی تعلقات کے فروغ اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp