اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نیشنل لیبر فیڈریشن کا 500 برطرف محنت کشوں میں عید گفٹ کی تقسیم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام برطرف ملازمین اور مستحق محنت کشوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں 500 سے زائد بیروزگار اور ضرورت مند مزدوروں میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے
اس موقع پر این ایل ایف کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت میں نہیں لیکن محنت کشوں کی خدمت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے تقریب کے دوران ان محنت کشوں کی بحالی کے لیے جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی جنہیں مختلف اداروں سے غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا ہے
مقررین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں محروم طبقے کو شریک کرنا ہمارا تنظیمی اور اخلاقی فرض ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں برطرف ملازمین کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔ محنت کشوں نے مشکل گھڑی میں فیڈریشن کی جانب سے عملی تعاون کو سراہا
