July 28, 2026

عالمی یومِ خواتین پر محنت کش عورت ریلی، جبری مشقت اور جنگ کے خلاف آواز بلند

 عالمی یومِ خواتین پر محنت کش عورت ریلی، جبری مشقت اور جنگ کے خلاف آواز بلند

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کراچی میں محنت کش عورت ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت فیڈریشن کی رہنما زہرہ خان اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور نے کی

 اس موقع پر صحافتی برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور گھروں میں کام کرنے والی محنت کش خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی شرکاء نے امن، روٹی اور آزادی کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے اور عالمی سطح پر جاری جنگ و جبر کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو کے پتلے جلائے گئے

ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش خواتین کو مساوی اجرت، سماجی تحفظ اور کام کی جگہ پر ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کو باقاعدہ مزدور کا درجہ دے کر انہیں سیسی اور ای او بی آئی جیسی سہولیات میں شامل کیا جائے تاکہ ان کا معاشی استحصال ختم ہو سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp