پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
کورنگی انڈسٹریل ایریا مقتل گاہ بن گیا، فیکٹری ملازمین پر قاتلانہ حملے معمول
کراچی ( تنویر منیر ، نمائندہ لیبر نیوز ) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منظم دہشت گرد گروہوں نے فیکٹری انتظامیہ اور ملازمین کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ مرتضیٰ چورنگی پر اے جی آئی ڈینم کمپنی کے ملازم حسنین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا چند ہفتے قبل اسی کمپنی کے واشنگ منیجر امجد انصاری کو بھی دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ گروہ منظم ٹولیوں کی صورت میں ٹی ٹی پستول، خنجروں اور لوہے کے راڈز سے لیس ہو کر حملہ آور ہوتے ہیں۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے بزنس کمیونٹی کے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صنعتی علاقے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور پولیس کی عدم کارروائی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
