اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ملی لیبر فیڈریشن کے وفد کی چیئرمین بلدیہ سجاول خان سے ملاقات
ہٹیاں بالا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن ضلع جہلم ویلی آزاد کشمیر کے وفد نے صدر میاں ظفر اقبال کی قیادت میں چیئرمین بلدیہ ہٹیاں بالا سجاول خان سے اہم ملاقات کی
وفد میں ضلعی صدر سردار شاہد اسلم کڑلال، سرور خان، زاہد ہارون اور یوتھ ونگ کے رہنما سردار علی جاوید شامل تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں بلدیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ملاقات میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ملی لیبر فیڈریشن کی ٹیم بلدیہ کے ساتھ مل کر علاقے کی ترقی اور غریب و مستحق افراد کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی
میاں ظفر اقبال نے کہا کہ فیڈریشن آزاد کشمیر بھر میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔ وفد نے پرتپاک میزبانی پر سجاول خان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ تقریب کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔
