اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
النور شوگر ملز ریفرنڈم: وطن دوست مزدور فیڈریشن کے مزدوروں کا جشن
مورو ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شاہپور جہانیاں کی النور شوگر ملز میں ہونے والے لیبر ریفرنڈم میں پیر گروپ کی جیت پر مزدور رہنما سید رحمت شاہ نے اس فتح کو حق اور سچ کی جیت قرار دیتے ہوئے تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی بابائے مزدور سائیں عبدالعزیز عباسی کی تاحیات جدوجہد اور ان کے وفادار ساتھیوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ریفرنڈم کے نتائج کے بعد مل ایریا میں مزدوروں کا جوش و خروش دیدنی ہے
نو منتخب قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کریں گے محنت کش لیبر یونین شاہپور جہانیاں اور وطن دوست مزدور فیڈریشن کے کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی کی اور اسے محنت کشوں کے اتحاد کی فتح قرار دیا
