July 28, 2026

بلوچستان لیبر فیڈریشن کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد

 بلوچستان لیبر فیڈریشن کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد

کوئٹہ ( حنظلہ عماد، نمائندہ لیبر نیوز) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور دیگر رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 55 روپے اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے

بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب عالمی منڈی میں قیمتیں مستحکم ہیں، تو عوام پر یہ اضافی بوجھ ڈالنا سراسر ناانصافی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

بلوچ مزدور رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگا، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن ہو جائے گی

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کریں اور پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp