July 28, 2026

عالمی یومِ خواتین: سیسی کا محنت کش خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین

 عالمی یومِ خواتین: سیسی کا محنت کش خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن  نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مصروفِ عمل محنت کش خواتین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ترجمان وسیم جمال کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں، صنعتوں اور دفاتر میں کام کرنے والی خواتین ہماری معیشت اور سماجی ترقی کی مضبوط بنیاد ہیں۔

سیسی  حکام کے مطابق ادارہ اپنے دائرہ کار میں آنے والی تمام خواتین کارکنان کو بہترین طبی سہولیات، سماجی تحفظ اور دیگر فلاحی خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے

 اس دن کی مناسبت سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں کام کی جگہوں پر محفوظ و باوقار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے

سیسی نے تمام محنت کش خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں معاشرے کا قابلِ فخر اثاثہ قرار دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp