اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
گنے کی کٹائی مکمل، زمیندار نے محنت کش کسانوں کو پھولوں کے ہار پہنا دیئے
صادق آباد ( زین العابدین، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان میں صادق آباد کے علاقے سنجر پور میں ایک مقامی زمیندار نے گنے کے کرشنگ سیزن کے اختتام پر محنت کشوں کی حوصلہ افزائی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی
گنے کی آخری ٹرالی شوگر مل روانہ کرنے کے موقع پر زمیندار نے کٹائی کرنے والی لیبر، ہاریوں اور ٹریکٹر ڈرائیورز کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی شبانہ روز محنت کو بھرپور طریقے سے سراہا
عوامی حلقوں نے اس عمل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی اس طرح عزت افزائی نہ صرف ان کا حوصلہ بلند کرتی ہے بلکہ معاشرے میں محنت کی عظمت کا احساس بھی بیدار کرتی ہے
مالکان اور ہاریوں کے درمیان ایسے خوشگوار تعلقات زرعی پیداوار میں اضافے اور دیہی معیشت کی مضبوطی کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔
