اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی ہیلپ ڈیسک کا قیام: سندھ کے لاکھوں محنت کشوں کے لیے بڑی سہولت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے صوبہ بھر کے رجسٹرڈ محنت کشوں اور آجروں کی سہولت کے لیے ‘سیسی ہیلپ ڈیسک’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے
اس جدید اقدام کا مقصد محنت کشوں کو طبی و مالی سہولیات کے حصول میں درپیش رکاوٹیں دور کرنا اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانا ہے تاکہ انہیں دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور ہیلپ ڈیسک کے ذریعے شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا
ترجمان سیسی وسیم جمال کے مطابق ہیڈ آفس کراچی میں قائم اس ڈیسک سے ٹول فری نمبر 0800-33772 اور ای میل helpdesk@sessi.gov.pk کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے یہ اقدام محنت کشوں کے مسائل گھر بیٹھے حل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے
