July 27, 2026

محنت کش طبقہ قومی ترقی کی بنیاد، استحصال ناقابلِ قبول ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

 محنت کش طبقہ قومی ترقی کی بنیاد، استحصال ناقابلِ قبول ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی (  لیبر نیوز ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیبر ڈویژن کے 39 ویں یومِ تاسیس پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی پیداوار کی بنیاد ہے مگر آج اسے مہنگائی، بے روزگاری اور کنٹریکٹ سسٹم جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ڈویژن نے ہر دور میں استحصالی نظام اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف جرأت مندانہ جدوجہد کی ہے اور شہری و صنعتی مزدوروں کو سیاسی و آئینی شعور فراہم کیا ہے

ڈاکٹر خالد مقبول نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل سیکیورٹی، پنشن کی ناکافی سہولیات اور کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے نے مزدور کو دیوار سے لگا دیا ہے، جس کے خلاف منظم جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp