July 27, 2026

مہران لیبر فیڈریشن کا سعد محمد چوہدری کو سندھ آمد کی دعوت

 مہران لیبر فیڈریشن کا سعد محمد چوہدری کو سندھ آمد کی دعوت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں محنت کشوں کی حقیقی نمائندگی اور شفافیت کی نئی مثال قائم کرنے پر مزدور طبقے نے سعد محمد چوہدری کی خدمات کو سراہا ہے،

مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے ان کی ایک سالہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے تاکہ یہاں کے مزدور بھی ان کے تجربے سے مستفید ہو سکیں۔

مزدور رہنماؤں کے مطابق، 2008 سے التواء کا شکار کیسز پر سابقہ نمائندوں کی خاموشی کے برعکس سعد محمد چوہدری نے عملی اقدامات کیے اور مراعات و ٹی اے، ڈی اے لینے سے انکار کر کے دیانت داری کا ثبوت دیا۔ فیڈریشن کا موقف ہے کہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر مزدوروں کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے والے باکردار نمائندے ہی موجودہ وقت کی ضرورت ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp