اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ای او بی آئی پنشنرز کی دہائی، مارچ کا مہینہ شروع مگر جیبیں خالی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ای او بی آئی کے ہزاروں بزرگ پنشنرز مارچ کی مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں، متاثرہ بزرگ پنشنرز کا کہنا ہے کہ 2 مارچ گزر جانے کے بعد بھی رقم کارڈز میں منتقل نہیں ہوئی، جس کے باعث بزرگ شہریوں کو شدید مالی مشکلات اور گھریلو مسائل کا سامنا ہے
پنشنرز حلقوں نے ادارے کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ضابطوں کے مطابق ادائیگی مقررہ وقت پر ہونی چاہیے
بزرگ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے اور مستقبل میں ایسی تاخیر کے خاتمے کے لیے مؤثر انتظامی اصلاحات کی جائیں تاکہ ضعیف العمر افراد کو دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں
