July 29, 2026

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح، ملی لیبر فیڈریشن

 مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح، ملی لیبر فیڈریشن

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد سے ملی لیبر فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت فیڈریشن کے صدر فیصل علی بلوچ کر رہے تھے

 ملاقات کے دوران سیف اللہ خالد نے فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدور طبقے کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔

انہوں نے وفد کو ہدایت دی کہ وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

ملاقات میں وفد کے دیگر شرکا بشمول نائب صدر صادق تنولی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عارف قریشی اور کوآرڈینشن سیکریٹری نعمان رشید بھی موجود تھے۔ وفد نے یقین دلایا کہ وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp