اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ صوبائی قیادت کو ارسال کر دیا ہے
ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسد صدیقی اور جنرل سیکرٹری منظور احمد کے مطابق مطالبات میں تنخواہوں میں 40 فیصد میڈیکل الاؤنس کے اضافے، مختلف شہروں میں میڈیکل پینل کی سہولت اور ملازمین کے لیے الیکٹرک اسکوٹی کی فراہمی شامل ہے
چارٹر میں ہاؤسنگ اسکیم کے اجرا، ہاؤس پرچیز لون میں اضافے اور تعلیمی گرانٹس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملازمین کو حکومتِ سندھ کی طرز پر رہائشی پلاٹس دیے جائیں اور لیو انکیشمنٹ گراس سیلری کی بنیاد پر ادا کی جائے۔ ملازمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ ان مطالبات پر مثبت پیش رفت کرے گی۔
