July 27, 2026

کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طالبان کی مخالفت اور آپریشن غضب للحق کی حمایت

 کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طالبان کی مخالفت اور آپریشن غضب للحق کی حمایت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے طالبان اور انتہا پسند قوتوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن غضب للحق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملکی بقا کے لیے ناگزیر قرار دے دیا ہے

پارٹی چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک اور جنرل سیکرٹری کامریڈ معراج گل خٹک نے مشترکہ پالیسی بیان میں کہا کہ طالبان جیسے گروہ شروع دن سے پاکستان کے امن، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے سب سے بڑا خطرہ رہے ہیں

قیادت نے واضح کیا کہ آپریشن “غضب للحق” صرف عسکری حد تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ریاست کو انتہا پسندی کے نظریاتی بیانیے کے خاتمے، نصابِ تعلیم میں اصلاحات اور سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی پر بھی فوری توجہ دینی ہوگی۔ پارٹی نے ایک آزاد اور امن پسند خارجہ پالیسی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp