July 28, 2026

ایک سال میں بیرون ملک جانے والوں محنت کشوں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ

 ایک سال میں بیرون ملک جانے والوں محنت کشوں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے پاکستانی محنت کشوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

صرف جنوری 2026 میں 75 ہزار 663 افراد نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ تعداد 63 ہزار 559 تھی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی اور معاشی استحکام بہتر ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری ترسیلاتِ زر 23.2 ارب ڈالر رہیں،

 تاہم براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی۔ مزید برآں، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہو کر 638 ارب روپے رہ گئی ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 48 فیصد بہتری آئی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp