October 29, 2026

محنت کش کسانوں میں 10 ہزار ٹریکٹروں کی تقسیم کا آغاز

 محنت کش کسانوں میں 10 ہزار ٹریکٹروں کی تقسیم کا آغاز

لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا ہے  جس کے تحت 10 ہزار مزید ٹریکٹر محنت کش کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے

وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی کے بعد کامیاب کسانوں کو خود فون کر کے مبارکباد دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ ایکڑ تک کے مالکان کے لیے شروع کردہ اس سکیم میں 4 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جو حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے گزشتہ دو سالوں میں ریکارڈ 31 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں

 جبکہ ملک میں ٹریکٹروں کی قیمتیں دوگنی ہونے سے چھوٹے کسانوں کی قوت خرید ختم ہو چکی تھی حکام کے مطابق پنجاب میں ٹریکٹروں کی شرح عالمی معیار سے نصف سے بھی کم ہے جسے پورا کرنے کے لیے 50 سے 65 ہارس پاور کے ٹریکٹر سبسڈی پر دیے جا رہے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp