April 18, 2026

دریاؤں سے سونا نکالنے پر پابندی، معدنی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

 دریاؤں سے سونا نکالنے پر پابندی، معدنی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلیسر گولڈ سونا نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے

محکمہ داخلہ کے مطابق صوابی نوشہرہ کوہاٹ اور کرک میں یہ پابندی 60 روز تک برقرار رہے گی تحقیقاتی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ منظم گروہ نہ صرف قدرتی مناظر اور ماحول کو تباہ کر رہے ہیں بلکہ پانی کی آلودگی سے مقامی آبادی کی صحت بھی داؤ پر لگی ہے

حکام کو خدشہ ہے کہ یہ سرگرمیاں گروہی تصادم اور امن و امان کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں صوبائی کابینہ نے انتظامیہ اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کی بھاری مشینری و گاڑیاں فوری طور پر ضبط کر لی جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp