اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب لیبر کوڈ 2026 مسترد، مزدور تنظیموں کا لیبر کوڈ نامنظور تحریک کا اعلان
لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’پنجاب لیبر کوڈ 2026‘ کے خلاف صوبے کی تمام بڑی مزدور تنظیموں نے محاذ کھول دیا ہے
لاہور میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں مزدور رہنماؤں نے اس قانون کو ’مزدور دشمن کالا قانون‘ قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ اجلاس میں ’لیبر کوڈ نامنظور تحریک‘ کے آغاز کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد اس قانون کو تبدیل کروانے کے لیے ملک گیر احتجاج کرنا ہے۔
مزدور اتحاد کا موقف ہے کہ حکومت نے ان کی تجاویز کو نظر انداز کر کے ٹھیکیداری نظام کو تحفظ فراہم کیا اور ہڑتال کے جمہوری حق کو تقریباً ختم کر دیا ہے
تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام فیکٹریوں اور دفاتر پر احتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس قانون کے خلاف قانونی اور سیاسی ہر محاذ پر مزاحمت کریں گے۔
