پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ای او بی آئی ،81 بزرگ شہریوں کی پنشن نئی شرح سے مقرر
رپورٹ ( زمان سیف ، نمائندہ لیبر نیوز لاہور ) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی لاہور نے کوٹ ادو پاور کمپنی مظفر گڑھ کیپکو مظفر گڑھ کے 81 پنشنرز کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنشن کی شرح ازسرنو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ریجنل آفس مظفر گڑھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ پنشنرز کی پنشن کا حساب نئی قانونی تشریح کے مطابق دوبارہ کیا جائے
کیمپ آفس 57-ایل گلبرگ III لاہور میں ہونے والی سماعت کے دوران اپیل کنندہ پنشنرز خود موجود تھے جبکہ جواب دہندہ ریجنل ہیڈ مظفر گڑھ واجد ملک نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
پنشنرز نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی ماہانہ پنشن 11,500 روپے مقرر کی گئی جو قانون میں دیے گئے فارمولے کے مطابق نہیں ہے، کیونکہ آجر کی جانب سے کم از کم اجرت کی زیادہ شرح پر کنٹری بیوشن ادا کی گئی تھی
اتھارٹی نے ضعیف العمر ملازمین فوائد ایکٹ 1976 کی شق 22، 22B اور 23 کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ پنشن کے تعین میں آخری بارہ ماہ کی قابلِ قبول اجرت کو مدنظر رکھا جائے۔
سماعت کے دوران ریجنل ہیڈ مظفر گڑھ نے بھی دلائل کی روشنی میں کیسز پر نظرثانی کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ فیصلے کے بعد بزرگ پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
