اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ای او بی آئی کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدت ملازمت میں توسیع
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدت ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 20 کے افسر جاوید احمد شیخ، جو کہ ادارے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے ہیں، باقاعدہ چیئرمین کی تعیناتی تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس توسیع کا اطلاق 30 جنوری 2026 سے ہوگا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے زیر انتظام چلنے والے اس اہم ادارے میں مستقل سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث وفاقی حکومت نے موجودہ چارج کو برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے.
