اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پنجاب انڈسٹریل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ میں لیبر کوڈ 2026 پر تربیتی لیکچر کا انعقاد
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب انڈسٹریل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ میں لیبر انسپکٹرز کی لیبر آفیسرز کے عہدوں پر ترقی کے لیے جاری چار ہفتوں کے تربیتی کورس کے دوران پنجاب لیبر کوڈ 2026 پر خصوصی لیکچر منعقد ہوا
25 فروری 2026 کو ہونے والے سیشن میں ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شیخ ندیم اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کاشف نے شرکاء کو مجوزہ قانونی نکات، نفاذ کے تقاضوں اور فیلڈ سطح پر درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
لیکچر میں لیبر قوانین کی ہم آہنگی، انسپکشن میکانزم اور صنعتی تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مجوزہ کوڈ کے عملی اثرات کا اندازہ نفاذ کے بعد ہی ممکن ہوگا، جبکہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی
