July 24, 2026

بھارت میں نرسوں کی منظم جدوجہد رنگ لے آئی، نجی اسپتالوں میں یونین کا قیام

 بھارت میں نرسوں کی منظم جدوجہد رنگ لے آئی، نجی اسپتالوں میں یونین کا قیام

ناگپور ( روپا سنگھ ، نمائندہ لیبر نیوز ) بھارت کے شہر ناگپور میں غیر منظم نرسوں نے انتظامیہ کے استحصال اور نامناسب مراعات کے خلاف متحد ہو کر ایک مضبوط یونین تشکیل دے دی ہے۔

نجی اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسیں طویل عرصے سے کم اجرت اور کام کے سخت حالات کا شکار تھیں، تاہم مسلسل جدوجہد اور باہمی یکجہتی کے ذریعے انہوں نے اپنے حقوق منوانے میں کامیابی حاصل کی ہے

نرسوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یونین کے قیام کا مقصد پیشہ ورانہ وقار کی بحالی اور منصفانہ تنخواہوں کا حصول ہے۔ اس تاریخی کامیابی نے دیگر طبی عملے کے لیے بھی ایک مثال قائم کر دی ہے کہ منظم ہو کر بڑے سے بڑے ادارے کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ اب نرسیں اجتماعی سودے کاری کے ذریعے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پرامید ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp