اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ گورننگ باڈی کے خلاف پٹیشن کی سماعت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ کی موجودہ گورننگ باڈی کے خلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں میں پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے عہدیداران شامل ہیں، جبکہ مہران لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکٹری راحب سمیجو نمائندگان بھی پیش ہوئے
سماعت کے دوران مخالف فریق نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پٹیشن کی نقل موصول نہیں ہوئی، وکیل نشاط وارثی کے مطابق فریق کو پٹیشن کی نقل فراہم کرنے کے بعد سماعت کی درخواست کی جائے گی،
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی تقاضوں پر عملدرآمد ضروری ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوسکتی ہے
پٹیشن دائر کرنے والے درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پٹیشن دائر کا مقصد گورننگ باڈی کے اقدامات کو قانونی جانچ کے دائرے میں لانا ہے۔ آئندہ سماعت میں مزید کارروائی متوقع ہے
