July 28, 2026

سی پی فنڈ کٹوتی کیس: صوبائی محتسب سندھ  کا سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ سے جواب طلب

 سی پی فنڈ کٹوتی کیس: صوبائی محتسب سندھ  کا سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ سے جواب طلب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سی پی فنڈ اور پنشن رولز سے متعلق اہم پیشی ہوئی

 پیٹیشنرز اور یونین نمائندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ سی پی فنڈ ملازمین کی ذاتی ملکیت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کٹوتی آئینی حقِ ملکیت (آرٹیکل 24) کی خلاف ورزی ہے

سماعت کے دوران محتسب اعلیٰ نے انتظامیہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 26 فروری تک نیا جواب جمع کرانے کی ہدایت دی۔ درخواست گزاروں نے عدالت کے سامنے مضبوط دلائل پیش کیے اور کہا کہ سی پی فنڈ ملازمین کی محنت کی کمائی ہے اور کسی انتظامی فیصلے سے اس میں کمی ناقابل قبول ہے، عدالتی کارروائی کے بعد آئیندہ کی سماعت میں مزید جائزہ اور فیصلہ متوقع ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp