July 25, 2026

سیکریٹری محنت کا ولیکا اسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

 سیکریٹری محنت کا ولیکا اسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ کے سیکریٹری محنت ساجد جمال ابڑو نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کے ہمراہ سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے زیر انتظام کلثوم بائی ولیکا ہسپتال کا دورہ کیا ہے

دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غیاس الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صنعتی مزدوروں اور اہلِ خانہ کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

وفد نے ایمرجنسی، او پی ڈی، میٹرنٹی، آئی سی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور ادویات، آلات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری محنت نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج اور ادویات کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکام کے مطابق اپ گریڈیشن اور شکایات کے ازالے کا نظام بھی بہتر بنایا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp