July 24, 2026

سوات سرینا ہوٹل میں لیز تنازع، ملازمین کا روزگار غیر یقینی

 سوات سرینا ہوٹل میں لیز تنازع، ملازمین کا روزگار غیر یقینی

سوات ( نور الھدی شاہین، نمائندہ لیبر نیوز) سوات سرینا ہوٹل میں لیز اور انتظامی معاملات پر کشیدگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ایمپلوائز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری اکرام اللہ نے صوبائی حکومت، محکمہ سیاحت اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی بنائیں۔

یونین کے مطابق لیز سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے اثرات براہِ راست کارکنوں پر پڑ رہے ہیں جبکہ سیاحتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات کا خدشہ ہے۔ یونین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر معاملات قانون کے مطابق حل نہ ہوئے تو قانونی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے

تاحال صوبائی حکام یا انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال بدستور غیر واضح ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp