July 27, 2026

شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کے انتخابات میں مزدور دوست گروپ کامیاب

 شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین کے انتخابات میں مزدور دوست گروپ کامیاب

لاہور ( عامر سہیل ،نمائندہ لیبر نیوز) شیزان انٹرنیشنل ورکرز یونین (سی بی اے) کے حالیہ داخلی انتخابات میں مزدور دوست گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور حطار یونٹس سے تعلق رکھنے والے 104 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انتخابی عمل نگرانی میں مکمل ہوا

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت کارکنوں کے حقوق، بہتر تنخواہوں اور محفوظ ماحول کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

مزدور حلقوں کا کہنا ہے کہ نئی قیادت کو درپیش اہم چیلنجز میں اجتماعی معاہدے، سروس اسٹرکچر اور فلاحی سہولیات کی بہتری شامل ہیں۔ کارکنوں نے شفافیت اور باہمی اتحاد برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ یونین فعال اور مضبوط کردار ادا کرسکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp