July 25, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پنشن رول میں تبدیلی پر تنازع، محتسبِ اعلیٰ میں اہم پیشی ہوگی

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پنشن رول میں تبدیلی پر تنازع، محتسبِ اعلیٰ میں اہم پیشی ہوگی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پنشن رول میں حالیہ تبدیلیوں پر پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور سی پی فنڈ سے متعلق اہم کیس آج محتسبِ اعلیٰ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر ہے

 ذرائع کے مطابق سماعت میں ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹری منظور احمد، یونائٹڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد عاصم سمیت مختلف گریڈز کے ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوگی

ملازمین کا مؤقف ہے کہ پنشن قواعد میں کی گئی تبدیلیوں کے باعث گریڈ ایک سے بیس تک کے افسران و عملے کو دس سے تیس لاکھ روپے تک مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جسے وہ سراسر ناانصافی قرار دے رہے ہیں

سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ امپلائز ایسوسییشن کی انفارمیشن سیکرٹری روبیہ طارق کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران تمام قانونی نکات اور دستاویزی شواہد پیش کیے جائیں گے

 دوسری جانب محکمہ کی جانب سے محتسبِ اعلیٰ میں جمع کرایا گیا جواب مبینہ طور پر ملازمین کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے، جس پر ملازمین کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp