اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات جاری رکھنے کا فیصلہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اب سابق ملازمین کو اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ذریعے ملک بھر کے پینل اسپتالوں اور لیبارٹریز میں صحت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
تحریری احکامات کے تحت پینل اسپتال اور لیبارٹریز سابق ملازمین کو خدمات دینے میں مکمل تعاون کریں گے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل افسران اور ہیلتھ فیسلیٹی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ سہولت کے بروقت اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔
یہ اقدام ریٹائرڈ ملازمین کو نجکاری کے بعد بھی مسلسل طبی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
