July 27, 2026

ولیکا اسپتال میں ایڈز کا پھیلاؤ، روک تھام کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

 ولیکا اسپتال میں ایڈز کا پھیلاؤ، روک تھام کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ میں ایڈز ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اب باقاعدہ کوششیں شروع کر دی گئی ہیں

اسپتال میں ایڈ کے پھیلاو سے بچاؤ کا تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غیاث الدین کے مطابق پروگرام کا مقصد طبی اور پیرامیڈیکل عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور خصوصاً ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی مؤثر روک تھام ہے، ایم ایس کے مطابق جدید طبی اصولوں کے تحت معیاری و محفوظ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تربیتی پروگرام کے دوران اسکریننگ، بروقت تشخیص، اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی اور محفوظ زچگی سے متعلق رہنما اصولوں پر تفصیلی بریفنگ دی پروگرام میں گائنی اور پیڈیاٹرکس شعبوں کے ڈاکٹروں نے شرکت کی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp