اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ سوشل سیکیورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی میں سی پی آر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی کے کڈنی سینٹر لانڈھی میں پاکستان لائف سیونگ پروگرام کے اشتراک سے سی پی آر سے متعلق تربیتی سیمینار منعقد کیا گیا
ٹرینرز ذوالفقار، عبدالرحمن، نصیر اللہ اور الشبا نے ہارٹ اٹیک اور بلیڈنگ کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت فراہم کی۔
وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت کی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم رضا نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تربیت کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا
سیمینار میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر مہمانوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے عملے میں شیلڈز اور یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔
