اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
حیسکو پھلیلی میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب
حیدرآباد (نمائندہ امت) آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کے تحت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب الوداعیہ منعقد کی
تقریب کی صدارت مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کی جبکہ ایس ای لاڑ گلزار احمد دستی مہمان خصوصی تھے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان سمیت دیگر عہدیداران اور افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین کو تحائف پیش کیے گئے اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
مقررین نے کہا کہ ادارے اور یونین کے لیے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو باعزت رخصت کرنا روایت کا حصہ ہے۔ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین اور یونین نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان سے وابستگی کا اظہار تھا۔
