اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ملی لیبر فیڈریشن وفد کی پاکستان فونکس آرمَر سی بی اے یونین عہدیدار سے ملاقات
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری لیاقت مداخیل اور نائب صدر صادق تنولی نے پاکستان فونکس آرمَر سی بی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری افتخار عباسی سے ملاقات کی ہے
ملاقات کے دوران مزدوروں سے متعلق امور، تنظیمی صورتحال اور باہمی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے ملی لیبر فیڈریشن کی جانب سے محنت کشوں کے حقوق کے لیئے کی جانیوالی سرگرمیؤں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور شمولیت کی دعوت دی
اس موقع پر ٹی ایل پی سے وابستہ رہنما وسیم سواتی بھی موجود تھے رہنماؤں نے محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے رابطے برقرار رکھنے اور آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا
