July 27, 2026

سیسی میں اہم تقریری وتبادلے، افسران اصافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری

 سیسی میں اہم تقریری وتبادلے، افسران اصافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن ہیڈ آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 19 کے سینیر افیسر نادر حسین کناسرو کو عملے کی تنخواہوں اور دیگر ادائیگیوں کے چیکس پر دستخط کا اختیار دیا گیا ہے

گریڈ 19 کے افیسر ڈائریکٹر  آفتاب عالم کو سائٹ ویسٹ ڈائریکٹوریٹ سے تبدیل کر کے کلفٹن ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ تعینات کیا گیا ہے

سیف اللہ خان کو کلفٹن ڈیفنس سے پی آر ڈبلیو کم ٹی آر آئی، سیسی ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر محمد زاہد بٹ کی رخصت کے دوران تعینات کیا گیا ہے

گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جمال سے سی اینڈ بی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے محمد آصف قائمخانی کو عارضی طور پر ڈائریکٹر سائٹ (ویسٹ) کے روزمرہ امور سونپے گئے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp